Home Latest News Urdu سی پیک روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے ذریعے سے رابطہ کاری کو بہتر کیا جارہا ہے۔
Latest News Urdu - May 28, 2021

سی پیک روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے ذریعے سے رابطہ کاری کو بہتر کیا جارہا ہے۔

.

سی پیک کے آغاز کے بعد سے اب تک 1,100 کلومیٹرکے قریب طویل روڈ نیٹ ورک مکمل ہوچکا ہے جبکہ 850 کلومیٹر طویل زیرِ تعمیر ہے۔ قوی امکان ہے کہ سی پیک کے تحت نئے میگا پروجیکٹس کی تعمیر سے ملک اپنی درجہ بندی اور معیار میں نمایاں طور پر بہتری لائے گا۔ اگلے دو ہفتوں میں69 کلو میٹر طویل سیالکوٹ۔ کھاریاں موٹروے اور 62 کلو میٹر طویل ملتان۔ لودھراں ہائی وے کی تعمیر بھی شروع ہوجائے گی۔ جبکہ سکھر۔ حیدرآباد موٹر وے کی تعمیر اگست 2021 میں شروع ہوگی۔ سندھ اور پنجاب کے علاوہ ، خیبر پختونخوا اور صوبہ بلوچستان میں سی پیک مغربی روٹ پر کام تیزی سے جاری ہے۔ حال ہی میں وزیر اعظم عمران خان نے 103 کلومیٹر طویل نوکندی – مشخیل سڑک کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس سے علاقائی روابط میں اضافہ ہوگا۔ ملک کے کم ترقی یافتہ علاقوں میں سڑک کے انفراسٹرکچر منصوبے شروع کیے جارہے ہیں تاکہ انہیں دوسرے ترقی یافتہ علاقوں کے برابر لایا جاسکے۔

Comments Off on سی پیک روڈ نیٹ ورک کی تعمیر کے ذریعے سے رابطہ کاری کو بہتر کیا جارہا ہے۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …