Home Latest News Urdu سی پیک سبز اور زرعی ترقی کا ایک بہترین موقع ہے،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔
Latest News Urdu - September 3, 2021

سی پیک سبز اور زرعی ترقی کا ایک بہترین موقع ہے،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

.

چینی میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی پیک امور خالد منصور کا کہنا تھا کہ سی پیک بی آر آئی کا ایک اہم منصوبہ ہے جسے گرین کوریڈور میں تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ ماحول اور انسانی صحت پرپڑنے والے برے اثرات کو کم کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کا دوسرا مرحلہ ملک کو صنعتی مرکز بنائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پاکستان کا زرعی شعبہ سی پیک کے تحت تیزی سے ترقی کرے گا کیونکہ بیج کا معیار بہتر ہوگا اور اسی طرح تحقیق اور ترقی بھی ہوگی۔ انہوں نے توانائی کے منصوبوں اور گوادر ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور گوادر پورٹ اتھارٹی کے تحت ہونے والی تیز رفتار ترقی کے بارے میں بھی بات کی۔انہوں نے خصوصی اقتصادی زونز اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی قیادت میں ہونے والی اقتصادی ترقی کا بھی ذکر کیا۔

Comments Off on سی پیک سبز اور زرعی ترقی کا ایک بہترین موقع ہے،خالد منصور،معاون خصوصی وزیراعظم برائے سی پیک امور۔

Check Also

پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…