سی پیک سے علاقائی خوشحالی اور پائیدار ترقی کی راہ ہموار ہوئی ہے،ایمبیسڈرمنیر اکرم۔
.
حیاتیاتی تنوع سے متعلق کنونشن کی پارٹیز کی 15 ویں میٹنگ اور اقوام متحدہ کی عالمی پائیدار ٹرانسپورٹ کانفرنس کے دوران اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہےکہ شاہراہ ریشم کی بحالی سے رابطہ کاری اور بھی زیادہ یقینی ہوگی۔انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ ماحولیاتی سیولائزیشن کا منصوبہ جو چینی صدر نے تجویز کیا ہے پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے جنوبی ایشیا کے پورے خطے کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کرنے میں مدد فراہم کی ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…