Home Latest News Urdu سی پیک سے متعلق نئے مفاہمت نامے پر دستخط سےسی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار میں تیزی آئے گی۔
Latest News Urdu - February 12, 2021

سی پیک سے متعلق نئے مفاہمت نامے پر دستخط سےسی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

.

پاکستان کی قومی اسمبلی اور فریڈرک – البرٹ اسٹیفنگ (ایف ای ایس) پاکستان نے سی پیک پر پارلیمانی اداراتی تعاون بڑھانے اور اس سلسلے کو مزید آگے بڑھانے کے لئے ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے ہیں۔ چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے سی پیک ارباب شیر علی نے مفاہمت نامہ پر دستخط کرنے کی تقریب کے بعد سی پیک کو علاقائی خوشحالی اور پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کا اہم محرک قرار دیا۔ مزید برآں انہوں نے کہا کہ اس مفاہمت نامہ کے نتیجے میں تمام متعلقہ اسٹیک ہولڈرز کو شامل کیا جائے گا اور سی پیک منصوبوں پر کام کی رفتار تیز ہوگی۔ کنٹری ڈائریکٹر ایف ای ایس ڈاکٹر جوچن ہپلر نے گیم چینجر کے طور پر سی پیک کے کردار کو سراہا اور اس سلسلے میں تعاون کے مزید مواقع پیدا کرنے کے حوالے سےامید ظاہرکی۔

Comments Off on سی پیک سے متعلق نئے مفاہمت نامے پر دستخط سےسی پیک پراجیکٹس پر کام کی رفتار میں تیزی آئے گی۔

Check Also

چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے: محسن نقوی

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ چینی شہریوں اور منصوبوں کی حفاظت کو یقینی بنانا او…