Home Latest News Urdu سی پیک سے متعلق پاک چین جے سی سی کا اگلا اجلاس 26 ستمبر کو منعقد ہوگا۔
Latest News Urdu - September 9, 2025

سی پیک سے متعلق پاک چین جے سی سی کا اگلا اجلاس 26 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

پاکستان اور چین نے 7 ارب ڈالر کے مین لائن-ون (ایم ایل-1) ریلوے منصوبے کی مالی اعانت کے لیے دوطرفہ اور کثیرالجہتی شراکت داروں کا ایک کنسورشیم بنانے پر اتفاق کیا ہے، ساتھ ہی چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے کے لیے 4 سالہ ایکشن پلان (29-2025) بھی تشکیل دے دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ترقیات و منصوبہ بندی احسن اقبال نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ وزیرِاعظم شہباز شریف کے حالیہ دورۂ چین کے دوران دونوں ممالک نے ایک کنسورشیم بنانے پر اتفاق کیا ہے، جس میں ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی)، ایشیائی انفرااسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک (اے آئی آئی بی)، چین اور پاکستان شامل ہوں گے تاکہ ایک ہزار 700 کلومیٹر طویل کراچی-پشاور ریلوے لائن کے لیے مالی وسائل فراہم کیے جا سکیں۔ انہوں نے کہا کہ چین نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ نہ صرف ایم ایل-ون بلکہ قراقرم ہائی وے کے لیے بھی فنڈنگ فراہم کرے گا، متعدد مالیاتی اداروں کے ساتھ مذاکرات ایک ماہ کے اندر مکمل کر لیے جائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ سی پیک کی مشترکہ تعاون کونسل (جے سی سی) کا اگلا اجلاس 26 ستمبر کو بیجنگ میں ہوگا، دونوں فریقین نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ صنعتی پارکوں کی ترقی کو مقامی ضروریات کے مطابق آگے بڑھایا جائے، خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیڈز) خصوصاً کراچی اور اسلام آباد میں ادارہ جاتی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی کی جائے، اور ترجیحی پالیسیاں اور معاون کاروباری ماحول فراہم کیا جائے۔

Comments Off on سی پیک سے متعلق پاک چین جے سی سی کا اگلا اجلاس 26 ستمبر کو منعقد ہوگا۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…