سی پیک علاقائی تجارت اور سیاحت کے فروغ کا ایک بہترین ذریعہ ہے،صدرڈاکٹر عارف علوی۔
.
اسلام آباد میں ای سی او کی پارلیمانی اسمبلی کے جنرل کانفرنس کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ڈاکٹر عارف علوی نے ممبر ممالک سے باہمی امور کو حل کرنے کے لئے مستحکم شراکت قائم کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ تمام ممبر ممالک کو تجارت ، سیاحت اور معاشی روابط کے ذریعے اپنے تعلقات کو مزید بہتر بنانا چاہئےاور سی پیک کے تحت بحری راستوں کے ذریعے سے وسط ایشیائی ریاستوں کے مابین تعاون کی بہترین مثال قائم کرنی چاہیے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…