سی پیک معیشت کو مستحکم کرنے میں نہایت معاون ثابت ہوگا،مفتاح اسماعیل۔
.
وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات مفتاح اسماعیل سے فنانس ڈویژن میں عوامی جمہوریہ چین کے سفارتخانے کی ناظم الامور محترمہ پینگچونکسو نے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ سی پیک پاکستان کی معیشت کو مستحکم کرنے اور چین کے ساتھ ملک کے روابط کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرےگا۔ چینی ناظم الامور نے اس موقع پر کہا کہ چین مشترکہ خوشحالی کے مقصد کے تحت سی پیک منصوبوں کو ترقی کے سفر پر گامزن کرنے کے لئے پُر عزم ہے اور چینی حکومت مکمل حمایت اور تعاون کا سلسلہ جاری رکھے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…