سی پیک ملک میں اربوں کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے علاوہ بڑے پیمانے پر روزگار کے مواقع پیدا کر رہا ہے، اسد عمر۔
.
چیلنج ٹیکسٹائل فیکٹری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہےکہ سی پیک کے مختلف منصوبوں میں 53 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 13 ارب ڈالر لاگت کے 17 منصوبے اب تک مکمل ہو چکے ہیں اور مجموعی سرمایہ کاری نے روزگار کے ہزاروں مواقع پیدا کیے ہیں اور پاکستان کی معیشت پر بین الاقوامی اعتماد کو بڑھایا ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک کے تحت چینی کمپنیاں اب پاکستان میں موبائل فون تیار کریں گی جس سے کثیر زرمبادلہ حاصل ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک کےدوسرے مرحلے کے تحت متعدد کمپنیاں خصوصی اقتصادی زونز میں اپنے پیداواری یونٹ قائم کریں گی۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…