سی پیک منصوبوں نےپاکستان کے توانائی کے بحران کو کم کرنے میں مدد فراہم کی ہے،پینگ چنکسو
۔
اسلام آباد میں “چین پاکستان اقتصادی راہداری کی دہائی اور بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو- ویژن سے حقیقت تک” کے موضوع پر منعقدہ دو روزہ بین الاقوامی کانفرنس اس وقت جاری ہے۔ پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور محترمہ پینگ چنکسو نے سی پیک کے ذریعے پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کی مسلسل توسیع پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے گوادر کی قابل ذکر پیش رفت کی تعریف کی اور کہا کہ بندرگاہ اب پوری صلاحیت کے ساتھ فعال ہے اور گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ، ڈی سیلینیشن پلانٹ اور پاک چین دوستی ہسپتال جیسے منصوبوں کو نہایت خوش آئند قرار دیا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…