Home Latest News Urdu سی پیک منصوبوں کے کام کی پیش رفت میں مزید تیزی لائی گئی ہے ، عاصم باجوہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ۔
Latest News Urdu - October 9, 2020

سی پیک منصوبوں کے کام کی پیش رفت میں مزید تیزی لائی گئی ہے ، عاصم باجوہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ۔

.

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک اتھارٹی کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انہوں نے سی پیک کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے شرکاءکو سی پیک منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور کہا کہ ان منصوبوں پر کام میں مزید تیزی لائی گئی ہے۔ دونوں نے سی پیک کے تحت سماجی و اقتصادی فوائد پر گفت و شنید کی اور اس منصوبے کو پاک چین دوستی کو مزید مستحکم کرنے کا حامل منصوبہ قرار دیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے اعلان کیا کہ میانوالی ، ساہیوال اور ڈی جی خان میں ماڈل ڈیری فارم قائم کیے جائیں گے اس کے علاوہ پنجاب میں مختلف معاشی زونز میں ٹیکنالوجی پارکس لگائے جائیں گے۔

Comments Off on سی پیک منصوبوں کے کام کی پیش رفت میں مزید تیزی لائی گئی ہے ، عاصم باجوہ کی جانب سے وزیراعلیٰ پنجاب کو بریفنگ۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …