سی پیک منصوبہ کا دوسرا مرحلہ 2020ء میں سماجی-اقتصادی شعبے کی ترقی کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا۔۔وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی،اصلاحات و خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ سی پیک منصوبہ سال 2020ء میں اقتصادی نمو کے لئے اہم محرک ثابت ہوگا جس کے سبب صنعتی اور زراعتی شعبے احسن انداز میں استفادہ حاصل کر سکیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت ٹرانسپورٹ انفراسٹریکچر کے اہم منصوبے 2020ء میں مکمل ہونگے جن میں شاہراہِ قراقرم فیز-IIحویلیاں۔تھاکوٹ (118کلو میٹر)روڑ اور سکھر-ملتان(392کلو میٹر)موٹروے شامل ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ چین کی جانب سے جاری کردہ 40ارب روپے کا خصوصی گرانٹ گوادر ایئر پورٹ اور روڑز کی انفراسٹریکچر پر خرچ کی جائے گی جبکہ سی پیک منصوبہ کے دوسرےمرحلے کے تحت حکومت سٹریٹیجکل اہمیت کے حامل ایم ایل-Iریلوےکی ترقی یابی سے متعلق پراجیکٹ کی پیش رفت کو سال 2020ء میں یقینی بنائے گی۔اس کے علاوہ انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی اقتصادی علاقوں کے سبب پاکستان صنعتی ترقی کی راہ گامزن پرہوگا جس کی گزشتہ دہائی میں ملک کو تجربہ بھی حاصل ہوا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…