Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے تحت ایم ایل-1پراجیکٹ پاکستان ریلوے کی آزادی سے اب تک پہلی بارتجدید کے لئے نہایت معاون۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 1, 2019

سی پیک منصوبہ کے تحت ایم ایل-1پراجیکٹ پاکستان ریلوے کی آزادی سے اب تک پہلی بارتجدید کے لئے نہایت معاون۔۔۔۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی خسرو بختیار نے پاکستان-چائینہ انسٹیٹیوٹ کے زیرِ اہتمام ”فرینڈز آف سلک روڈ”سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے ایم ایل-1ریلوے پراجیکٹ پر کام کی پیش رفت کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سے پشاور تا کراچی نئے ریلوے ٹریک کا جال بچھایا جائے گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ اس سے پاکستان ریلوے میں آزادی سے اب تک پہلی بار تجدید ہوگی۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں 2025 تک پیدا ہونے والی توانائی میں 80 فیصد پیداور سی پیک پراجیکٹس کے ذریعے حاصل ہوگئی۔ انہوں نے گوادر فری ٹریڈ زون کے لیگل فریم ورک اور پاکستان-چائینہ بزنس کونسل اور ایپکس باڈی کے تحت سی پیک منصوبہ کے اگلے مرحلے میں نجی شعبے کو فروغ دینے کے اقدامات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی کام کی پیش رفت میں تیزی کے لئے ترجیحی بنیادوں پر سی پیک اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ اس تقریب کا انعقاد پاکستان-چائینہ انسٹیٹیوٹ اسلام آباد نے کیا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

پاکستان، چین کی شراکت داری نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے: وزیراعظم شہباز شریف