Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے تحت ثقافتی ہم آہنگی کے لئے پاکستان اور چین کی فلم انڈسٹری میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی تجویز
Latest News Urdu - July 7, 2019

سی پیک منصوبہ کے تحت ثقافتی ہم آہنگی کے لئے پاکستان اور چین کی فلم انڈسٹری میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کی تجویز

Enter Your Summary here.

پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ کے تحت نہ صرف معیشت کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیا گیا ہے بلکہ فلموں کی نمائش جیسے تقریبات سے دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنے کی سعی کی جا رہی ہے.پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے زیر اہتمام کانفرنس میں پاکستان اور چین کے شرکاء نے شرکت کی جن میں ڈی جی پی این سی اے کے علاوہ چینی سفارت خانہ کے ثقافتی قونصل جنرل سر فہرست تھے.اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ چین میں عہدِ حاضر میں 60000سنیما ہال ہیں اور چینی فلم انڈسٹری کامیابی و کامرانی کی راہ پر گامزن ہے.اس دوران پاکستان نیشنل کونسل آف آرٹس کے ڈائریکٹر جنرل جمال شاہ نے دونوں ملکوں میں ثقافتی ہم آہنگی پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ پاکستان کی فلم انڈسٹری کو ایک نئی جہت دینے کے لئےاس شعبے میں بھی باہمی تعاون کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…