Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے تحت شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی تھر مائننگ بلاک ٹو میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 26, 2019

سی پیک منصوبہ کے تحت شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی تھر مائننگ بلاک ٹو میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔۔۔۔۔

سندھ کی صوبائی حکومت نے وسائل کو بروئے کار لاکر ملکی آمدن کا ذریعہ بنانے کے لئے تھر کے کوئلے کے ذخائر اور تھر ائیرپورٹ کی نجکاری کا فیصلہ کیا ہے۔اس فیصلے سے 4سے6ارب ڈالر کی سرمایہ کاری ہوگی اور نجی ادارہ اس کا انتظام سنبھالے گا۔صوبائی وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے تھرکول-مائننگ بلاکس کی نیلامی کا فیصلہ کیا ہے۔چین کی سٹیٹ اون شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی لمٹیڈ نے تھر کول مائینگ میں کول-فائیرڈ پاور پراجیکٹ میں 2ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی حامی بھری ہے جو سی پیک منصوبہ کا حصہ ہے۔ان کا مزیدکہنا تھا کہ شنگھائی الیکٹرک پاور کمپنی اور سینو-سندھ ریسورسز لمٹیڈ مشترکہ طور پر تھر مائینگ بلاک ٹو میں کان کنی کا آغاز کریں گے اور کان کی شروعات میں 1320میگا واٹ کول-بیسڈ پاور پلانٹ کا آغاز کریں گے۔ایس ای سی کی جانب سے باقائدہ طور پر اس کا اعلان بہت جلد کیا جائے گا جبکہ امید ظاہر کی جا رہی ہے کہ بجلی کی پیداوار اگلے دو سے تین سال میں شروع ہوگی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔