Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے جوائینٹ ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس میں ٹرانسپورٹ انفراسٹریکچر پراجیکٹس پر نظرثانی۔۔۔۔
Latest News Urdu - October 11, 2019

سی پیک منصوبہ کے جوائینٹ ورکنگ گروپ کے ساتویں اجلاس میں ٹرانسپورٹ انفراسٹریکچر پراجیکٹس پر نظرثانی۔۔۔۔

سی پیک منصوبہ کے جوائینٹ ورکنگ گروپ کا ٹرانسپورٹ انفراسٹریکچر سے متعلق ساتواں اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا۔نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے عہدیدار کے مطابق اس اجلاس میں سی پیک منصوبہ کے فریم ورک کے تحت زیرِ تکمیل اور ممکنہ میگا پراجیکٹس پر نظر ثانی کی گئی۔اس موقعے پر ایچ اور ڈی چائینہ کے چیف پلانر وانگ ژی کنگ نے چین کے نمائیندہ کے طور پر شرکت کی جبکہ دیگر چینی شرکاء میں چین کے ٹرانسپورٹ اور ریلوے کے وزارتوں کے عہدیداران کے علاوہ ایگزم بنک چائینہ کے نمائیندہ بھی شامل تھا۔چین کے نمائیندوں نے اس دوران سی پیک منصوبہ کے زیرِ تکمیل پراجیکٹس پرکام کی پیش رفت کو تیز کرنے کے ساتھ ساتھ زیرِ غور پراجیکٹس پر کام کے جلد آغاز کے لئے اقدامات اٹھانے کے عزم کا اظہار کیا۔جبکہ اس دوران ایم-5اور تھاکوٹ-حویلیاں موٹروے کا شاندار افتتاح کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔این ایچ اے کے عہدیدار کا مزید کہنا ہے کہ شاہراہ قراقرم کو تھاکوٹ سے رائکوٹ اور چارسدہ سے فتح تک سوات ایکسپریس وے سے منسلک کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔اس اجلاس میں چینی عہدیداران نے ہائے وے کی تعمیر اور ریسرچ سینٹر کو مزید فعال کرنے کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…