سی پیک منصوبہ کے حوالے سےحکومتِ پاکستان چین کو ہر قسم کی ضمانت دینے کے لئے تیار۔۔۔۔۔
پاکستان اور چین کی دو طرفہ اعلٰی قیادت امریکہ کی جنوبی اوروسط ایشیائی امور کی نائب سیکریٹری ایلس ویلز کے اربوں ڈالر کے سی پیک منصوبہ کے حوالے سے دیے گئے بیان کی پرواہ کیے بغیر میگا پراجیکٹ کی تعمیر و ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے اٹل ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان اس سلسلے میں ذاتی طور پر چینی قیادت کے ساتھ ملاقات کرنے پر بھی مبصر ہیں تا کہ سی پیک پراجیکٹ کو لے کر حکومت کے پختہ ارادوں سے آگاہ کرسکیں۔ حکومتِ پاکستان کے ایک اعلٰی سرکاری عہدیدار کے مطابق پاکستان سی پیک منصوبہ کے ملک کے لئے بنیادی اہمیت کا بخوبی اندازہ رکھتے ہوئے چین کے ساتھ صفِ اول کے دستے کے طور پر کھڑا ہے اورحکومتِ پاکستان کسی طور اس میگا پراجیکٹ کو بے بنیاد الزامات پر مبنی بیانات کی بھینٹ چڑھانے کے لئے تیار نہیں۔ایک اور سرکاری عہدیدار کے مطابق وزیراعظم پاکستان عمران خان سے لے کر وفاقی وزراء حتٰی کہ تمام اپوزیشن سیاسی جماعتوں کے عہدیداران بھی سی پیک منصوبہ کو کامیابیوں کا مظہر بنانے کے لئے پُر اعتماد ہیں۔ اسی طرح حکومتِ پاکستان امریکہ کی جانب سے پیدا کیے جانے والے ناخوشگوار حالات کے سدباب کے لئے سفارتی مشن بھی روانہ کر چکی ہے۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…