Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے دھابیجی سپیشل اکنامک زون کی توانائی کی طلب کو ہوائی توانائی کی پیداوار سے پورا کرنے پر غور۔۔۔
Latest News Urdu - July 31, 2019

سی پیک منصوبہ کے دھابیجی سپیشل اکنامک زون کی توانائی کی طلب کو ہوائی توانائی کی پیداوار سے پورا کرنے پر غور۔۔۔

Enter Your Summary here.

حکومتِ سندھ کاادارہ برائے توانائی سی پیک منصوبہ کے دھابیجی ٹھٹہ سپیشل اکنامک زون کی توانائی کی ضروریات کو ہوائی توانائی کی پیداوارسے پورا کرنے پر غور کر رہا ہے۔اس حوالے سے 32 میگاواٹ کی ہوائی توانائی کے پلانٹ کی سفارش پاکستان پیپلز پارٹی کی پالیسی بورڈ کی مستقبلِ قریب میں متوقع میٹنگ میں پیش کی جائے گی جبکہ متعلقہ ادارے کے عہدیدار کے مطابق اس منصوبے کے لئے زمین حاصل کرنے کے علاوہ تمام انتظامات مکمل کیے گئے۔واضح رہے کہ دھابیجی سپیشل اکنامک زون کا شمار سی پیک منصوبہ کے اہم سپیشل زونز میں ہوتا ہے کیونکہ یہ پورٹ قاسم اور کراچی ائیر پورٹ کے قرب و جوار میں واقع ہے اور اس زون کے فعال ہونے سے تجارتی سرگرمیوں کے تیز ہونے کی بھی امید ظاہر کی جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…