سی پیک منصوبہ کے سبب گلگت ایک خوشحال خطہ بن جائے گا۔۔۔وزیراعظم عمران خان۔
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان قدرتی وسائل سے مالامال خطہ ہے اسی سبب حکومت نے علاقے میں چھوٹے ہائیڈل پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں سی پیک منصوبہ کے کئی پراجیکٹس تکمیل کو پہنچے ہیں. عمران خان کو گلگت میں پایہ تکمیل پہنچنے والے سی پیک منصوبوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی، جن میں گلگت-شندور-چترال روڈ، 100 میگاواٹ گلگت ہائیڈل پراجیکٹ اور 80 میگاواٹ پھنڈر پراجیکٹ شامل ہیں۔اس کے علاوہ ان کا مزید کہنا تھا کہ گلگت بلتستان مستقبل میں سی پیک منصوبہ کے سبب ایک خوشحال خطہ بن جائے گا اور اس خطے میں تعمیر و ترقی کی ایک نئی جہت کا آغاز ہوگا۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…