سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی بروقت تکمیل حکومتِ سندھ کی اہم ترجیحات میں شامل۔۔۔۔
Sharza Enter Your Summary here.
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لفٹینینٹ جنرل(ر)عاصم باجوہ کو سندھ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے ساتھ منعقد ہونے والی اجلاس میں کراچی سرکلر ریلوے(کے سی آر)کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔تفصیلات کے مطابق اس اجلاس میں سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین کو کے سی آر کے کام کی پیش رفت کے ساتھ ساتھ اس کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے کے لئے 97۔1ارب ڈالر مختص کرنے کے اقدام کے حوالے سےآگاہ کیا گیا۔اس اجلاس میں صوبائی ڈپارٹمنٹ کی جانب سے وفاقی حکومت سے کے سی آر سے جڑے شراکت داروں کے اعتماد کو برقرار رکھنے کے لئے کے سی آر سے متعلق معلومات کا تبادلہ کرنے کی استدعا کی گئی۔اس کے ساتھ ساتھ صوبائی ڈپارٹمنٹ نے وفاقی یونٹس پر شراکت داروں کو سرمایہ کاری میں رعائتیں اور حکومتی ضمانت دینے کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔اس موقع پر سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے صوبائی اور وفاقی حکومت پر باہمی تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔