Home Latest News Urdu سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی پیش رفت کا بروقت جائزہ کے لئے 12ستمبر کو سی پیک اتھارٹی کا قیام متوقع۔۔۔۔۔
Latest News Urdu - September 10, 2019

سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کی پیش رفت کا بروقت جائزہ کے لئے 12ستمبر کو سی پیک اتھارٹی کا قیام متوقع۔۔۔۔۔

وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد صدارتی آرڈنینس کے ذریعے سے 12 ستمبر 2019 کو سی پیک اتھارٹی کے قیام کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔کابینہ کی قانون ساز انتظامی کمیٹی نے صدارتی آرڈنینس کی پیش رفت کی منظوری دی ہے۔واضح رہے کہ سی پیک اتھارٹی کے قیام کا فیصلہ 20 مئی 2019 کو وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا ہے۔سی پیک اتھارٹی پر سی پیک منصوبہ سے متعلق امور میں مدد فراہم کرنے کے علاوہ مختلف پراجیکٹس کےکام کی پیش رفت کے عمل کی بروقت نگرانی جیسی ذمہ داریاں عائد ہونگی۔جبکہ سی پیک اتھارٹی کےاختیارات کا دائرہ کار پاکستان اور چین کے درمیان سی پیک منصوبہ سے متعلق دستخط کیے گئے مختلف معاہدوں کی پیش رفت سے مشروط ہوگا۔اور اسکے ساتھ سی پیک اتھارٹی دونوں ملکوں کے جوائینٹ کوآپرشن کمیٹی اور جوائینٹ ورکنگ گروپس کی ملاقاتوں کو ترتیب دینے کی بھی پابند ہوگی۔ اس کے قیام سے نہ صرف مختلف صوبوں بلکہ وفاقی وزارتوں میں سی پیک منصوبہ سے متعلق امور کی انجام کے عمل کو تیز کرنے اور سی پیک منصوبہ کی پیش رفت سے متعلق رائے عامہ کو ہموار کرنے جیسی ذمہ داریاں بخوبی سر انجام دینے میں مدد ملے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

سپارکو کا چینی چانگ ای 8 مشن کے ذریعے روور مشن میں شراکت داری کا اعلان۔