سی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی نگرانی اور سرمایہ کاروں کو مستفید کرنے کے لئے سی پیک اتھارٹی کاقیام وزیر اعظم کے دفتر میں کیا جائےگا۔۔۔۔
وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام اس میگا پراجیکٹ کے کام کی پیش رفت میں تیزی لانے کی غرض سے عمل میں لایا گیا ہے اورسی پیک منصوبہ کے پراجیکٹس کی نگرانی اور سرمایہ کاروں کو مستفید کرنے کے لئے سی پیک اتھارٹی وزیر اعظم کے دفتر میں قائم کی جائے گی۔واضح رہے کہ سی پیک اتھارٹی کا قیام خصوصی صدارتی آرڈنینس 2019 کے تحت عمل میں لایا گیا ہے اور یہ اتھارٹی وزارت منصوبہ بندی کے زیرِ سایہ آزادانہ طور پر اپنے فرائض کو سر انجام دے گی اور سی پیک منصوبہ کے مختلف پراجیکٹس کے کام کی پیش رفت میں حائل تمام رکاوٹوں کو ختم کرنے کے لئے تمام وفاقی اور صوبائی اداروں کو معاونت فراہم کرنے کے لئے اپنی تمام کاوشوں کو بروئے کار لائے گی۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…