سی پیک میں خیبر پختونخواہ کے لئے مزید 6 منصوبے شامل۔
.
سی پیک اتھارٹی نے مشترکہ تعاون کمیٹی (جے سی سی) کے آئندہ اجلاس میں صوبہ خیبر پختونخوا کے 6 اہم منصوبوں کو شامل کیا ہے۔ سی پیک کے جے سی سی کے اجلاس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے خیبر پختونخوا (کے پی) کے وزیر اعلٰی محمود خان نےکہا ہے کہ اب صوبہ سی پیک پورٹ فولیو میں مزید نو منصوبوں کو شامل کرنے کی درخواست کرے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام منصوبوں کی فزیبلٹی رپورٹس مکمل ہوچکی ہیں اور آئندہ جے سی سی کے اجلاس 16 جولائی 2021 میں پیش کی جائے گی۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔
چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…






