Home Latest News Urdu سی پیک نے ایس سی او کے علاقائی واقتصادی انضمام کے خواب کو پورا کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔
Latest News Urdu - September 11, 2020

سی پیک نے ایس سی او کے علاقائی واقتصادی انضمام کے خواب کو پورا کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔

.

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ماسکو میں شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) وزرائے خارجہ کی کونسل میں اپنے خطاب کے دوران اس بات پر روشنی ڈالی ہے کہ سی پیک علاقائی رابطے اور اقتصادی اتحاد کے ایس سی او کے خواب کی تعبیر ثابت ہوا ہے۔ مزید برآں ایس سی او- سی ایف ایم اجلاس کے موقع پر چینی ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ژی نے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے “ون چائنا پالیسی” اور سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پاکستان کے عزم کی تصدیق کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بی آر آئی اور سی پیک کووڈ-19 کے بعد کی صورتحال میں علاقائی اقتصادی ترقی کو فروغ دیں گے۔

Comments Off on سی پیک نے ایس سی او کے علاقائی واقتصادی انضمام کے خواب کو پورا کیا، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی۔

Check Also

پاکستان گوادر بندرگاہ کے ذریعے عالمی تجارت کے لیے ایک زبردست موقع فراہم کرتا ہے،وفاقی وزیر احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے اسلام آباد میں گوادر پورٹ…