سی پیک نےترقی کی راہ ہموار کی ہے،سینیٹر مشاہد حسین سید
.
سینیٹ کی دفاعی کمیٹی اور پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید نے کہا ہےکہ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) ایک تبدیلی کا حامل اقدام ہے جو پاکستان میں سماجی و اقتصادی ترقی کا موجب رہا ہے جس میں انرجی سیکیورٹی، روزگار اور لوگوں کی زندگی میں بہتری شامل ہے۔ انہوں نے صوبہ سندھ خصوصاً تھرپارکر میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی کامیابی پر روشنی ڈالی، جہاں خواتین اب ڈمپر ٹرک چلا رہی ہیں اور یہ علاقہ 5000 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے، 12000 نئی ملازمتیں پیدا کر رہا ہے اور کوئلے سے چلنے والے توانائی کے منصوبوں کے ذریعے قومی معیشت میں اپنا حصہ ڈال رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان کے بہتر مستقبل کی ضمانت ہے اور چین نے ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کرکے پاکستان کے مستقبل پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…