سی پیک پاکستان اور خطے کے لیے اقتصادی ترقی کے کثیرمواقع فراہم کرتا ہے،اسد قیصر،سپیکرقومی اسمبلی۔
.
ایک ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ سی پیک علاقائی رابطوں میں اضافہ کرے گا اور سی پیک روٹس کے قریب مختلف صنعتی کلسٹرز کے لیے بے پناہ اقتصادی مواقع فراہم کرے گا۔ اسدقیصر نے اس بات پر بھی روشنی ڈالی کہ سی پیک منصوبہ پاکستان کے لیے نیک شگون ہے جو معیشت کی تعمیر نو میں مدد کرے گا۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقداماتاسد عمر بھی اس موقع پر موجود تھے انہوں نے سی پیک کمیٹی کے پاکستان کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے مقامی آبادیوں سے رابطہ قائم کرنے کے اقدام کو سراہا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…