Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو بڑھا رہا ہے،چینی تجزیہ کار
Latest News Urdu - August 4, 2021

سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو بڑھا رہا ہے،چینی تجزیہ کار

Enter Your Summary here.

چینی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کی آئرن برادردوستی نے سی پیک کے تحت خاص طور پر تجارت کے شعبے میں خاطر خواہ پیش رفت کی ہے۔ انہوں کا مزید کہنا ہے کہ متعدد صنعتوں کے متعدد چینی کاروباری ادارے پاکستان کی گوادر بندرگاہ میں آباد ہوئے ہیں اور مختلف شعبوں میں مقامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔ شنگھائی انسٹیٹیوٹ فار انٹرنیشنل اسٹڈیز میں ریسرچ سینٹر برائے چین-جنوبی ایشیا تعاون کے سیکریٹری جنرل لیو زونگئی کا یہ بھی کہنا ہے کہ چین ماہی گیری کے لیے کولڈ اسٹوریج کی سہولیات بھی فراہم کر رہا ہے۔ چین کی رینمین یونیورسٹی میں چونگ یانگ انسٹیٹیوٹ فار فنانشل اسٹڈیز کے سینئر محقق چاؤ رونگ نے بھی کہا کہ تعاون بڑھانے کے لیے دونوں اطراف سے انٹرپرائزز کے مزید تعاون کی ضرورت ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستان اور چین کے درمیان تعاون کو بڑھا رہا ہے،چینی تجزیہ کار

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…