Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے کثیرمواقع پیدا کرے گا،چینی قونصل جنرل
Latest News Urdu - July 7, 2022

سی پیک پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے کثیرمواقع پیدا کرے گا،چینی قونصل جنرل

.

پنجاب یونیورسٹی کے ریجنل انٹیگریشن سینٹر (آر آئی سی) نے چینی سفارت خانے کے تعاون سے “علاقائی رابطہ کاری میں بیلٹ اینڈ روڈ اقدام کی اہمیت” کے موضوع پر تین روزہ بین الاقوامی کانفرنس کی میزبانی کی۔اس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ماہرین نے کہا کہ بی آر آئی انیشیٹو دنیا کی اکثریتی قوموں کی معیشتوں کو فروغ دے گا اور خطے میں استحکام اور خوشحالی لائے گا۔اس افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے قونصل جنرل ژاؤ شیرین نے کہا کہ اس منصوبے کا واحد مقصد حصہ لینے والے ممالک کی اکثریت کی معیشتوں کو بہتر بنانا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سی پیک پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے شاندار مواقع پیدا کرے گا اور یہ پروگرام خطے کے ممالک میں تعمیر و ترقی اور استحکام کا موجب بنے گا۔

Comments Off on سی پیک پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کے کثیرمواقع پیدا کرے گا،چینی قونصل جنرل

Check Also

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔

سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…