سی پیک پاکستان کی اقتصادی ترقی کے علاوہ خطے میں امن کا موجب رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف۔
.
ہارورڈ بزنس سکول کے طلباء کے ساتھ ایک انٹرایکٹو سیشن میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان وقت آزما دوست ہیں اور سی پیک معاہدے کے بعد ان کی دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے۔ انہوں نے مزیدکہا کہ چین کے ساتھ تعلقات ہماری خارجہ پالیسی کا سنگ بنیاد ہیں۔ان کا مزید کہنا تھاکہ سی پیک نے اقتصادی ترقی کے ایک نئے دور کاآغاز کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان سی پیک پر تیزی سے عملدرآمد کو فروغ دینے کا خواہاں ہے جو کہ علاقائی امن، سلامتی اور ترقی کے لیے وِن-وِن شراکت پر مبنی ہے۔
پاکستان ابھرتا ہوا علاقائی روابط کا مرکز – صدر مملکت آصف علی زرداری نے گوادر کو روشن مستقبل کا ضامن قرار دیا، مشاہد حسین سید نے ٹرمپ کے اقتصادی وژن کو سرد جنگ سے متصل نہ ہونے کے سبب قابلِ تعریف قرار دیا
اسلام آباد، 18 فروری: اسلام آباد کے اہم تھنک ٹینک پاکستان-چائنا انسٹیٹیوٹ (پی سی آئی) کے ز…