Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہونے کے سبب اہم ترجیحات کا حصہ: جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ۔
Latest News Urdu - May 7, 2020

سی پیک پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لئے نہایت اہمیت کا حامل ہونے کے سبب اہم ترجیحات کا حصہ: جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ۔

Enter Your Summary here.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے اطلاعات لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے سی پیک کی تیزی سے تکمیل کو یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ کیاہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ سی پیک کی رفتار کو کسی بھی قسم کےبیرونی دباؤ یا سیاسی مداخلت کا خطرہ نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ سی پیک کے دوسرا مرحلے میں زراعت اور سائنس و ٹیکنالوجی پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔جبکہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کو فروغ دینے کے لئے چاروں صوبوں میں خصوصی اقتصادی زون (ایس ای زیڈ) کی ترقی کوخاص طور پر ملحوظ نظر رکھا گیا ہے۔ دریں اثنا سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین نے مزید بتایا ہےکہ سی پیک پراجیکٹ کا ایک اور اہم سنگ میل کووڈ-19 کے درمیان حاصل کیا گیا ہے۔ لاہور اورنج لائن پراجیکٹ کا انٹیگریٹڈ ٹیسٹ اور کمیشننگ انسپیکشن کامیابی کے ساتھ مکمل اور پاس ہوگیا ہے۔علاوہ ازیں سلسلہ وار میٹنگز کے بعد پوری ٹیم اورنج ٹرین کو حتمی شکل دینے کی طرف پیش رفت کر رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …