Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک پاکستان کی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا
Opinion Editorials in Urdu - November 6, 2022

سی پیک پاکستان کی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا

۔

ایک اہم سیکورٹی تجزیہ کار محمد عامر رانا لکھتے ہیں کہ پاکستان بالآخر اپنی سفارتی بنیادیں مستحکم کر رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہےکہ وزیر اعظم شہباز شریف کے چین اور سعودی عرب کے کامیاب دوروں سے ملک میں معاشی بحالی کی امید روشن ہوئی ہیں۔ انہوں نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ چین نے وزیراعظم کے دورہ بیجنگ کے دوران پاکستان کی معیشت اور مالیاتی پوزیشن کو مستحکم کرنے کی کوششوں کے لیے مکمل تعاون کا وعدہ کیا ہے۔ اپنے مضمون میں جناب عامررانا نے مزید لکھا ہےکہ جب سے صدر شی جن پنگ اپنی تیسری مدت کے لیے چین کے سب سے بڑے رہنما کے طور پر منتخب ہوئے، پاکستان کے وزیر اعظم چین کا دورہ کرنے والے پہلے غیر ملکی سربراہ مملکت تھے۔ یہ دورہ سیاسی اور تزویراتی نقطہ نظر سے بھی اہم ہے، جو پاکستان کی معاشی خود اعتمادی کو تقویت دینے کے لیے معاون ثابت ہوگا۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کی معیشت کے استحکام میں معاون ثابت ہوگا

Check Also

چینی سفیر جیانگ زیدونگ کاچین پاکستان تعلقات کے مزیدفروغ کےلئے بھرپور کوششوں کو بروئے کار لانےکے پختہ عزم کا اظہار۔