Home Latest News Urdu سی پیک پاکستان کے علاقائی روابط کے استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے،مصطفیٰ حیدر سید
Latest News Urdu - August 5, 2024

سی پیک پاکستان کے علاقائی روابط کے استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے،مصطفیٰ حیدر سید

.

پاکستان چائنا انسٹیٹیوٹ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر مصطفیٰ حیدر سید نے پاکستان اور چین کے درمیان قائم مضبوط اسٹریٹجک تعلقات خصوصاََ چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) جیسے میگا پراجیکٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک نے دو طرفہ تعلقات کو مضبوط کیا ہے اور پاکستان میں اقتصادی ترقی اور رابطہ کاری کے لیے اہم راستے ہموار کیے ہیں۔ مزید برآں، انہوں نے صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں خصوصی اقتصادی زونز (ایس ای زیز) کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی جو کہ پاکستان کی معاشی ترقی کے لیے بہت اہمیت کے حامل ہیں۔ علاوہ ازیں، چینی شہریوں اور سرمایہ کاری کے تحفظ کے لیے حفاظتی اقدامات میں اضافے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایسے اقدامات سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بحال رکھنے اور مستقبل کے سی پیک منصوبوں کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے اہم ہیں۔

Comments Off on سی پیک پاکستان کے علاقائی روابط کے استحکام اور اقتصادی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے،مصطفیٰ حیدر سید

Check Also

وفاقی وزیر جام کمال کی چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات،پاک چین تجارتی تعاون کو مزید فروغ دینے پر اتفاق۔

وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے چینی نائب وزیر تجارت سے ملاقات کی ہے۔ تفصیلات کےمطابق دون…