سی پیک پاکستان کے مستقبل کا روشن باب ہے،وزیر اعظم عمران خان۔
Enter Your Summary here.
وزیر اعظم عمران خان نے گزشتہ روز سی پیک کے تحت چائینہ گیزوبا گروپ کے ساتھ 700 میگاواٹ کے آزاد پتن ہائیڈرو پاور پراجیکٹ معاہدے کی دستخطی تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ تفصیلات کے مطابق 1.5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے اس منصوبے کے سبب 3000 مقامی افراد کوروزگار کے مواقع پیدا ہوں گے اور پاکستان کا بجلی کی پیداوار کے لئے ایندھن پر انحصار بھی نہایت کم ہوگا۔ واضح رہے کہ 4۔2 ارب ڈالر کی لاگت کے1100 میگاواٹ کوہالہ پن بجلی منصوبے کے معاہدےکا طے پانا حکومتِ پاکستان کےسی پیک اور ماحول دوست توانائی کی ترقی کے عزم کی نشاندہی کرتا ہے۔ وزیر اعظم خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی پیک کو پاکستان کے خوشحال مستقبل کا ضامن قرار دیتے ہوئے کہا کہ چین دنیا کے نقشہ پر ایک اہم اقتصادی طاقت کے طور پر ابھر رہا ہے اور ہم اپنے بہترین پڑوسی کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …