Home Latest News Urdu سی پیک پاکستانی عوام کیلئے بہتر مستقبل کا ضامن ہے, سینیٹر مشاہد حسین؛چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نےپاکستان اور چین کے تعلقات کومضبوط روایات پر مبنی قرار دیا۔
Latest News Urdu - April 22, 2025

سی پیک پاکستانی عوام کیلئے بہتر مستقبل کا ضامن ہے, سینیٹر مشاہد حسین؛چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نےپاکستان اور چین کے تعلقات کومضبوط روایات پر مبنی قرار دیا۔

پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات کے حوالے سے وزارت خارجہ اور چین کے سفارتخانے نے ” مشترکہ مستقبل کے ساتھ چین پاکستان اشتراک سے کمیونٹی کی تعمیر”کے موضوع پر ایک سمپوزیم کا اہتمام کیا۔ تقریب میں سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ، پاکستان میں چین کے سفیر، پاک چائنہ انسٹیٹیوٹ کے چیئرمین سینیٹر مشاہد حسین سید، چین میں پاکستان کی سابق سفیر نغمانہ ہاشمی، سینئر سیاسی رہنمائوں افراسیاب خٹک اور عبداللہ حمید گل کے علاوہ انسٹیٹیوٹ آف سٹریٹجک سٹڈیز کے چیئرمین خالد محمود، ڈائریکٹر ڈاکٹر طلعت شبیر، حسن دائود بٹ، ماہرین تعلیم، حاضر سروس اور سابق سفارتکاروں، پاکستان چین تعلقات کے ماہرین اور صحافیوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے پاکستان اور چین کے درمیان تاریخی دوستانہ اور سفارتی تعلقات کا ذکر کیا جنہیں گزشتہ ایک دہائی سے چین-پاکستان اقتصادی راہداری(سی پیک) نے نئی جہت دی ہے۔ اس تقریب کا اہتمام چین کے صدر شی جن پنگ کے پاکستان کے سرکاری دورے کے دس سال مکمل ہونے کے موقع پر کیا گیا تھا۔ تقریب سے سینیٹرمشاہد حسین سید نے خطاب کرتے ہوئے اس دورے کو تاریخی قرار دیا اور کہا کہ صدر شی جنگ پنگ نے اس دورے کے دوران انہیں امن کے 5 اصولوں پر ایوارڈ سے نوازا گیا، ان کا مزید کہنا تھا کہ بیلٹ اینڈ روٹ اینیشیٹو 21 ویں صدی کا کامیاب منصوبہ ہے۔ مشاہد حسین نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کیا اور ان کا خطاب کا دورانیہ 40 منٹ تھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ چینی صدر شی جن پنگ کے دورہ پاکستان نے دونوں ممالک کے تعلقات کو عملی طور پر ممکن کیا، چائنا پاکستان اکنامک کوریڈور کے ثمرات سے مستفید ہو رہے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری خارجہ آمنہ بلوچ کا کہنا تھا کہ 21 اپریل 2015 کو چینی صدر شی جن پنگ نے دورہ پاکستان کیا جس کی آج 10ویں سالگرہ ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط اور مستحکم ہیں، پاکستان اور چین کے درمیان پہلا باضابطہ رابطہ 1955 میں ہوا، دونوں ممالک کے درمیان تجارت، ٹیکنالوجی، تعلیم اور دیگر شعبوں میں روابط ہیں۔ آمنہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان، چین کے ساتھ تعلقات کو بھائی چارے کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتا ہے، چینی صدر کا دورہ یہ واضح کرتا ہے کہ پاکستان اور چین حقیقی برادر ممالک ہیں۔ چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ کا پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس سے خطاب تاریخی تھا، پاکستان اور چین کے تعلقات مضبوط روایات پر مبنی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صدر شی کے دورہ کا بنیادی مقصد ہمسایہ ممالک سے اچھے اور مخلصانہ تعلقات قائم کرنا تھا، چین دنیا کی معیشت کا اہم حصہ ہے، 1.4 بلین آبادی کے ساتھ چین دنیا کی مارکیٹ میں کردار ادا کر رہا ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستانی عوام کیلئے بہتر مستقبل کا ضامن ہے, سینیٹر مشاہد حسین؛چینی سفیر جیانگ زیڈونگ نےپاکستان اور چین کے تعلقات کومضبوط روایات پر مبنی قرار دیا۔

Check Also

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں خصوصی تقریب، پاکستان چین دوستی مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ۔

چین کے نئے سال کے موقع پر چینی سفارتخانے میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں وفاق…