Home Latest News Urdu سی پیک پاکستانی نوجوانوں کی مہارتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔
Latest News Urdu - May 12, 2021

سی پیک پاکستانی نوجوانوں کی مہارتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

.

ایک اہم تجزیہ کار جاوید حسن اور نیوٹیک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر خان لکھتے ہیں کہ پاکستان کی 210 ملین سے زیادہ کی آبادی 35 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے اور انہیں تکنیکی و پیشہ ورانہ تعلیم و تربیت (ٹی وی ای ٹی) سے بہرہ ورہونا چاہئے۔ .انہوں نے روشنی ڈالی کہ سی پیک کے معاشی فوائد پاکستان میں غربت کے خاتمے ، بے روزگاری می کمی لانے اور ملک کے ترقی پذیر خطوں میں پائے جانے والے عدم مساوات کو دور کرنے کا ایک بہت بڑا موقع فراہم کرتے ہیں۔ اسی طرح سی پیک کے تحت نوجوانوں کی تکنیکی تربیت اور فی کس آمدن میں اضافہ کے دو اہم شعبوں سے بھرپور فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے۔مزید برآں انہوں نے لکھا ہے کہ ماضی میں سی پیک سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانے کے لئے کوششیں کی گئی ہیں اور اس کے ذریعے فی کس آمدن اور نوجوانوں کی تکنیکی صلاحیتوں میں اضافہ پر خاص توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ وہ سمجھتے ہیں کہ سی پیک سے دوہری فائدہ اٹھانے کے لئے مربوط اور نتیجہ پر مبنی نقطہ نظر میں منظم اور حدف بنائے گئے۔ اس میں ایک طرف سی پیک کی ضرورت کے مطابق پاکستانی نوجوانوں کو ہنر دینے اور سی پیک فریم ورک کے تحت ٹیکنالوجی ٹرانسفر کے ذریعے پاکستانی ٹی وی ای ٹی کے شعبے کو جدید بنانے کی کوششیں کرنا ہے۔نیوٹیک نے آل پاکستان چائنیز انٹرپرائزز ایسوسی ایشن کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط بھی کیے ہیں تاکہ سی پیک منصوبوں میں پاکستان کے نوجوانوں کے لئےروزگار کے مواقع پیداکیے جاسکیں۔ نیوٹیک کو سمارٹ لیبز اور کلاس روم کے سازوسامان کی پہلی قسط چین سے مل رہی ہے جس کے لئے اس نے سی پیک سماجی و اقتصادی ورکنگ گروپ کی رکنیت کا موثر استعمال کیا گیا ہے۔ انہوں نے یہ کہتے ہوئے یہ نتیجہ اخذ کیا کہ آبادی کے اعدادوشمار کا سنگم جس سے نوجوانوں کی زبردست نشوونما ہوتی ہے اور سی پیک پروجیکٹس کا آغاز پاکستان کو بے روزگاری ، غربت اور کم آمدن جیسے مسائل کو حل کرنے کے مواقع فراہم کرتا ہے۔

Comments Off on سی پیک پاکستانی نوجوانوں کی مہارتوں کو نکھارنے میں مددگار ثابت ہو رہا ہے۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …