Home Latest News Urdu سی پیک پر عملدرآمد کا سلسلہ تیزی سے جاری: وزیر اعظم عمران خان آج راشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کریں گے۔
Latest News Urdu - May 28, 2021

سی پیک پر عملدرآمد کا سلسلہ تیزی سے جاری: وزیر اعظم عمران خان آج راشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کریں گے۔

.

وزیر اعظم عمران خان آج سی پیک کے پہلے خصوصی اقتصادی زون راشکئی خصوصی اقتصادی زون کی سنگ بنیاد رکھیں گے۔اس ضمن میں معاون خصوصی وزیر اعلٰی برائے صنعت کاری عبدالکریم خان نے کہا ہے کہ اب تک راشکئی خصوصی اقتصادی زون نے 128ملین امریکی ڈالر کی چینی سرمایہ کاری کو راغب کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کو تین مراحل میں مکمل کیا جائے گا جبکہ پہلے مرحلے میں تمام پلاٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ انہوں نے مزیدکہا کہ وزیر اعظم عمران خان آج الاٹمنٹ لیٹر بھی دیں گے۔جبکہ خیبر پختونخواہ بورڈ آف انویسٹمنٹ نے کہا ہے کہ راشکئی خصوصی اقتصادی زون مقامی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرکے خیبر پختونخواہ کو ترقی کی راہ پر گامزن کرےگا۔

Comments Off on سی پیک پر عملدرآمد کا سلسلہ تیزی سے جاری: وزیر اعظم عمران خان آج راشکئی خصوصی اقتصادی زون کا افتتاح کریں گے۔

Check Also

وزیر اعظم شہاز شریف کا ایس سی او پلیٹ فارم سے مربوط، خوشحال خطے کے لیے مشترکہ کوششیں کرنےپر زور۔

وزیراعظم شہباز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ملکوں پر زور دیا ہے کہ مربوط اور خوشحال …