سی پیک پراجیکٹس پر عملدرآمد کا سلسلہ خوش اسلوبی سے جاری۔
Enter Your Summary here.
سی پیک اتھارٹی کے چیئرمین لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ اور سیکریٹری پلاننگ مطہیر نیاز رانا نے سی پیک کے تحت مختلف منصوبوں کی پیشرفت سے سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کو آگاہ کیا ہے۔ سینیٹر شیری رحمان کی زیر صدارت اجلاس میں عہدیداروں نے کمیٹی کو پورے پاکستان کے منصوبوں سے متعلق آگاہ کیا اور عملدر آمد کے سلسلے کا کسی قسم کی سست روی کا شکار نہ ہونے کے حوالے سے یقین دہانی کرائی اور تمام منصوبوں پر کام مستقل طور پر جاری ہونے سے بابت آگاہ کیا۔ چیئرمین سی پیک اتھارٹی نے یہ بھی واضح کیا کہ سی پیک کے تحت منصوبوں میں وزارت منصوبہ بندی کے مرکزی کردار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی۔ سینیٹر شیری رحمان نے اس منصوبے کو پورے پاکستان کے لئے فائدہ مند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سی پیک پر تمام سیاسی جماعتوں کے مابین اتفاقِ رائے موجودہے اور اس میگا پراجیکٹ کو آگے بڑھانے کے لئے تمام متحد ہیں۔
گورنرخیبر پختونخوا نے پاک چین مضبوط تعلقات کو علاقائی ترقی کے لیے نہایت اہمیت کا حامل قرار دیا۔
گورنرخیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے راولپنڈی چیمبر آف کامر س اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا۔ اس…