سی پیک پراجیکٹس کے تحت کوئلہ پر مبنی بجلی کی پیداوار میں اضافہ۔
.
جنوری 2021 کے بعد سی پیک سے وابستہ کوئلے سے چلنے والے بجلی کی پیداوارکے منصوبوں کے تحت مختلف ایندھنوں کی مجموعی پیداوار میں 3.7 فیصد تک اضافے کے ساتھ2560 گیگا واٹ (جی ڈبلیو ایچ) کی سات ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی ہے۔ گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستان نے سی پیک کے تحت توانائی کی پیداوار کے لئے کوئلے کا بھرپور استعمال کیا ہے اورکوئلے پر مبنی پیداوار کو بڑھا کر 4620 میگا واٹ تک کردیا ہے۔ کوئلے پر مبنی سات دیگر منصوبوں کے تحت 2026 کے آخر تک ملک میں 4,590 میگا واٹ اضافے کی توقع ہے ۔لاہور میں پاور سیکٹر کے مشیر شیخ محمد اقبال کا کہنا ہےپاکستان جیسے ممالک کے لئے مجموعی طور پر پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے کوئلے پر مبنی بجلی کا زیادہ سے زیادہ استعمال ناگزیر ہے۔
گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں
چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …