Home Latest News Urdu سی پیک پرانے سماجی و اقتصادی نظام کی بہتری کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی۔
Latest News Urdu - March 30, 2021

سی پیک پرانے سماجی و اقتصادی نظام کی بہتری کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی۔

.

گورنر ہاؤس کوئٹہ میں “ایمرجِنگ گوادر” کے موضوع پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان کے گورنر امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ گوادر سی پیک پراجیکٹ کے تحت ایشیاء بھر میں خوشحالی لارہا ہے۔ اس موقع پرپاکستان میں چین کے قونصل جنرل لی بیڈیزین ، چائینہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی کے چیئرمین ژانگ باؤژونگ اور حکومت پاکستان کے دیگر عہدیداربھی موجود تھے۔ گورنر یاسین زئی نے کہا کہ سی پیک منصوبے پر عمل درآمد سے پرانے سماجی و اقتصادی نظام میں بہتری کی راہ ہموار ہوگی۔ معیشت اور مصنوعی ذہانت کی بنیاد پر ہم ایک نئے اور مضبوط اقتصادی ترقی کے سفر کا آغاز کریں گے جو بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تعمیر میں ایک اہم قدم ہوگا۔

Comments Off on سی پیک پرانے سماجی و اقتصادی نظام کی بہتری کے لئے نہایت معاون ثابت ہوگا،گورنر بلوچستان امان اللہ یاسین زئی۔

Check Also

بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد

ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …