سی پیک پرعملدرآمد میں اہم جیو پولیٹیکل پیشرفتوں کے دوران بھی تیزی دیکھنے میں آئی ۔
.
موجودہ جیو پولیٹیکل پیشرفتوں اور سماجی و اقتصادی رجحانات نے سی پیک کے تحت منصوبوں پر عمل درآمد کی توثیق کی ہے۔ سی پیک اتھارٹی بل 2020 کی منظوری سے سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد تیز ہوجائے گاجبکہ چین اور پاکستان سی پیک کی بروقت تکمیل کے لئے پُر عزم ہیں۔نیز اس میگا پراجیکٹ پر عملدرآمد میں علاقائی سیاسی رجحانات اور کووڈ-19 کے بحران سے قطع نظر تیزی آئی ہے۔جبکہ علاقائی جیو پولیٹیکل اہم پیش رفتیں جن میں چین ایران معاہدہ،چین بھارت کشیدگی،افغان امن عمل اور امریکہ چین تجارتی شامل ہیں سی پیک کے لئے سازگار رہے ہیں۔