سی پیک پورٹ فولیو کو متنوع بنانے کے لئے سی پیک میں تیسرے ملک کی شرکت ناگزیر، معین الحق
.
چین میں تعینات پاکستان کے سفیر معین الحق نے فینکس ٹی وی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سی پیک میں تیسرے ملک کی شرکت کا خیرمقدم کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لئے فائدہ مند ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغانستان گوادر کے راستے افغان ٹرانزٹ تجارت کے آغاز کے ساتھ ہی سی پیک کا فریق بن چکا ہے۔ مزید انہوں نے کہا کہ سی پیک پراجیکٹس پر کام تیزی سے جاری ہے اور بہت سے منصوبوں کا افتتاح ہوچکا ہے۔ بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) کو ایک عوامی فلاح و بہبود کا حامل پراجیکٹ قرار دیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ اس میں 130 ممالک نے شمولیت اختیار کی ہے نیزسی پیک جو اس کا فلیگ شپ پراجیکٹ ہے ۔ مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے کثیرمواقع پیدا کررہا ہے۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس کاچین کے شہر چنگ ڈاؤ میں انعقاد۔
پاک چین ماہی گیری بزنس کانفرنس چین کے شہر چنگ ڈاؤ میں منعقد ہوئی جو دونوں ممالک کے درمیان …