Home Latest News Urdu سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے تیار، چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔
Latest News Urdu - June 19, 2020

سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی کے سفر کو آگے بڑھانے کے لئے تیار، چیئرمین سی پیک اتھارٹی۔

Enter Your Summary here.

ہیوی میکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے چھ چینی کمپنیوں کے ساتھ معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اس تقریب کے دوران چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ نے آگاہ کیا ہے کہ ہیوی میکینیکل کمپلیکس (ایچ ایم سی) میں نئی ​​سرمایہ کاری سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر صنعت کاری کو فروغ ملے گا۔ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حویلیاں میں ایک ڈرائی پورٹ اور ایک نیا ٹرانسمیشن سسٹم تعمیر کیا جائے گا۔ نیز ریلوے کے شعبے کو منافع بخش بنانےکےلئےاصلاحات متعارف کروائی جائیں گی۔ ہر صوبے میں خصوصی اقتصادی علاقے تشکیل دیئے جائیں گے۔ جبکہ فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی) پر توجہ دینے کے ساتھ ساتھ سی پیک کے دوسرے مرحلے میں مکمل شفافیت کو یقینی بنائے جائےگا۔ چیئرمین نے مزید زور دے کر کہا کہ کووڈ-19 کی وبا کے دوران سی پیک خوش اسلوبی سے آگے بڑھ رہا ہے۔مزید برآں چین میں متعین پاکستانی سفیر نغمانہ ہاشمی نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے سے پاکستان میں صنعتی کاری تیز ہوگی۔ جبکہ حالیہ برس سی پیک کے تحت پاک-چین اسٹریٹجک تعاون کو بھی استحکام حاصل ہوا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …