سی پیک کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔
.
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی اور خصوصی اقدامات اسد عمر کی صدارت میں کابینہ کمیٹی برائے سی پیک کے اجلاس کے دوران صنعتی تعاون ، توانائی ، انفراسٹرکچر اور گوادر پورٹ مارکیٹنگ پلان سے متعلق مختلف منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ کمیٹی نے پاور ڈویژن کی جانب سے گوادر کو بجلی کی فراہمی میں تیزی لانے کے لیے پیش کی گئی سمری کی منظوری دی اور این ٹی ڈی سی کو اجازت دی کہ وہ کام کرنے والی ایجنسی کے کام میں تیزی لائے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ مارچ 2023 تک یہ منصوبہ مکمل ہو جائے جبکہ کمیٹی نے پاور ڈویژن کو ایران سے اضافی بجلی کی درآمد کرنے کے آپشن کو بھی بروئے کار لانے کی اجازت دی۔ نیزکمیٹی کے چیئرپرسن نے ہدایت کی کہ گوادر انڈسٹریل زون کے لیے وقف شدہ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔