سی پیک کو ایک اپ گریڈ ورژن سے ہم آہنگ کرنے کے خواہاں ہیں،چینی سفیر
.
پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان میں ہر شعبے کے دوستوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ چین کے قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان میں چینی سفیر جیانگ ژی ڈونگ نے کہا کہ چین سی پیک کے اپ گریڈڈ ورژن کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم طویل مدتی آزادانہ ترقی کیلئے پاکستان کی صلاحیت بہتر کرنا چاہتے ہیں۔ چینی سفیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ ترقی، سیکیورٹی کو متوازن کرنے کے لیے کام کرنے کے خواہاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک ساتھ دو پہیوں کی طرح سیکیورٹی اور اقتصادی تعاون بڑھانے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
بیجنگ میں ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سیووکیشنل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ فورم کا انعقاد
ماہر افرادی قوت کی تیاری’ روشن مستقبل کی تعمیر کے حوالے سے چین پاکستان ٹیکنیکل اینڈ …