سی پیک کو سبوتاژ کرنے کی تمام کوششیں ناکام ہونگی، صدر عارف علوی
.
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے چینی سفارت خانے کا دورہ کیا اور چینی عوام اور حکومت سے اظہار ہمدردی کیا اور کراچی یونیورسٹی کے کنفیوشس انسٹیٹیوٹ میں ہونے والے المناک واقعے پر گہرے افسوس اور تعزیت کا اظہار کیا۔ صدر نے چینی سفارتخانے کی ناظم الامور پانگ چنکسو اور افسران کو بتایا کہ اس المناک واقعے کے نتیجے میں پورا پاکستان شدید غم اور صدمے میں ہے اور وہ ان کے دکھ میں شریک ہیں۔ انہوں نے چینی شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے اور اس ہولناک جرم کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے چینی سفارت خانے کی چینی سفارتخانے کی ناظم الامور سے کمیونسٹ پارٹی اور صدر شی جن پنگ کو تعزیتی پیغام پہنچانے کی درخواست کی۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…