Home Latest News Urdu سی پیک کووڈ-19 کے سبب پیدا صورتحال میں عالمی اقتصادی نمو کے لئے ایک اہم محرک۔
Latest News Urdu - May 11, 2020

سی پیک کووڈ-19 کے سبب پیدا صورتحال میں عالمی اقتصادی نمو کے لئے ایک اہم محرک۔

Enter Your Summary here.

چین کو کئی وجوہات کی بنا پرکووڈ-19 کے پھیلنے کے سبب بگڑتی عالمی معیشت کا نجات دہندہ تصور کیاجارہا ہے۔واضح رہے کہ چین نے مستحکم اقتصادی استعداد، سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں اور بہت بڑی مینوفیکچرنگ سپورٹ کے ساتھ کووڈ-19 کے خلاف جنگ میں ایک مثال قائم کی ہے۔ یاد رہے کہ100 سے زائد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کو وبائی مرض سے متعلق طبی امداد فراہم کرکے چین نے کووڈ-19 کو مؤثر طریقے سے روکنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کیا اور ایک عالمی رہنما کے طور پر ابھرا ہے۔ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انشی ایٹو (بی آر آئی) وبائی مرض کے دوران عالمی معاشی نمو کو بحال کرنے اور اس کو تقویت دینے کے لئے اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ اسی طرح بی آر آئی کے فلیگ شپ پراجیکٹ چائینہ-پاکستان اکنامک کوریڈور (سی پیک) کو پورے خطے کی معاشی ترقی کے لئے گیم چینجر تصور کیا جا رہا ہے۔ ورلڈ بینک (ڈبلیو بی) اور انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) جیسے معتبر بین الاقوامی ادارے سی پیک کے تحت ترقی کی راہ پر گامزن منصوبوں کے حوالے سے پرامید دکھائی دیتےہیں اور انہوں نے اس میگا پراجیکٹ کو بدلتےعالمی اقتصادی منظر نامے میں عالمی معاشی نمو کے لئےایک اہم محرک قرار دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …