Home Opinion Editorials in Urdu سی پیک کی بروقت تکمیل سےپاکستان اقتصادی اور اسٹریٹجک طور پر مستحکم ہوگا۔
Opinion Editorials in Urdu - February 16, 2022

سی پیک کی بروقت تکمیل سےپاکستان اقتصادی اور اسٹریٹجک طور پر مستحکم ہوگا۔

.

بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان کے پروفیسر ڈاکٹر طاہر اشرف لکھتے ہیں کہ پاکستان کے چین کے ساتھ بہت قریبی تعلقات استوار ہیں جو سات دہائیوں میں مضبوط سے مضبوط ترہوئے ہیں۔جبکہ سی پیک جیسے منصوبے کے آغاز نے چین اور پاکستان کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات میں ایک ٹھوس اقتصادی جہت کا اضافہ کیا ہےجس سے دیرینہ دوطرفہ تعلقات مزید مستحکم ہوئے ہیں۔ انہوں نے ذکر کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے حالیہ دورہ چین کے دوران دونوں ممالک کے درمیان “صنعتی تعاون پر فریم ورک معاہدہ” طے پایا ہے۔ یہ فریم ورک معاہدہ چین اور دنیا کے دیگر حصوں سے صنعتوں اور سرمایہ کاری کو پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونز میں منتقل کرنے میں سہولت فراہم کرے گا۔جبکہ یہ معاہدہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے لیے انتہائی اہمیت کا حامل ثابت ہوگا۔ مزید برآں، انہوں نے کہا کہ سی پیک کی بروقت تکمیل سے نہ صرف پاکستان معاشی اور اسٹریٹجک طور پر مضبوط ہو گا بلکہ یہ چین کی مشترکہ مستقبل کی تعمیر اور ترقی کے وژن کو بھی عملی جامہ پہنائے گا۔

Comments Off on سی پیک کی بروقت تکمیل سےپاکستان اقتصادی اور اسٹریٹجک طور پر مستحکم ہوگا۔

Check Also

Ambassador Hashmi calls for greater B2B and people-to-people engagements with China

Islamabad: Pakistan’s Ambassador to China Khalil-ur-Rehman Hashmi has said that relationsh…