Home Latest News Urdu سی پیک کے اگلے فیز میں دائرہ کار کو صنعت اور زراعت کے شعبوں میں وسعت دی جائے گئی۔ سیکریٹری پلاننگ۔
Latest News Urdu - September 24, 2019

سی پیک کے اگلے فیز میں دائرہ کار کو صنعت اور زراعت کے شعبوں میں وسعت دی جائے گئی۔ سیکریٹری پلاننگ۔

سیکریٹری منصوبہ بندی ظفر حسن نے سینئر سول آفیسروں کے وزارت منصوبہ بندی و ترقی کے دورے کے دوران ان سے ہونے والی ملاقات میں کہا ہے کہ چائینہ-پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے دائرہ کار کو وسیع کرنا وقتِ حاضر کی ایک اہم ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے دوسرے مرحلے کے تحت دونوں ممالک نہ صرف صنعت اور زراعت کے شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں بلکہ سماجی فلاح و بہبود کے شعبے کی ترقی کے علاوہ تجارت کے فروغ کے ذریعے مارکیٹ تک رسائی کے لئے بھی اپنی کاوشوں کو بروئے کار لا رہے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سی پیک منصوبہ کے اگلے مرحلے میں نجی شعبے کی مدد سے ہی ملک میں صنعت کاری کے فیز کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …