سی پیک کے تحت آئی ٹی کے شعبے میں قائم نیاجوائنٹ ورکنگ گروپ شعبے میں ایک انقلاب برپا کرے گا۔
.
سی پیک پر 10 ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران چین اور پاکستان نے موجودہ سی پیک فریم ورک کو ہم آہنگ کرنے کے لیے انفارمیشن ٹیکنالوجی پر ایک مشترکہ ورکنگ گروپ کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات بتاتے ہوئے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن (این ڈی آر سی) کے ڈپٹی ہیڈ ننگ جیزے نے کہا کہ اس سے سی پیک کی اعلٰی معیاری ترقی میں مدد ملے گی۔ ننگ جیزے نے یہ بھی کہا کہ آئی ٹی میں تعاون کو سائنس اور ٹیکنالوجی تک بھی بڑھایا جائے گا۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ کا بیجنگ میں پانچواں اجلاس، معاشی ترقی کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار۔
سی پیک کے جوائنٹ ورکنگ گروپ برائے بین الاقوامی تعاون کے پانچویں اجلاس میں منصوبوں کی پیش ر…