Home Latest News Urdu سی پیک کے تحت اورنج لائن پراجیکٹ مقامی لوگوں کو 2000 نئی ملازمتیں فراہم کرے گا۔
Latest News Urdu - September 2, 2020

سی پیک کے تحت اورنج لائن پراجیکٹ مقامی لوگوں کو 2000 نئی ملازمتیں فراہم کرے گا۔

.

چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل(ر)عاصم سلیم باجوہ نے حال ہی میں اورنج لائن میٹرو ٹرین منصوبے کے تحت ملازمت کے مواقعوں کی پہلی کھیپ کا اعلان کیا ہے۔ چیئرمین نے کہا ہے کہ اورنج لائن ٹرین منصوبے کے آپریٹر نے سی پیک کے تحت مختلف زمروں کی 250 نئی ملازمتوں کی پیش کش کی ہے۔ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی (پی ایم ٹی اے) کے جنرل منیجر سید عزیر شاہ نے بتایا کہ اس منصوبے کو اکتوبر 2020ءتک عمل میں لانے کے لئے تمام تر کوششیں کی جارہی ہیں۔ دریں اثنا یہ بات قابلِ ذکرہے کہ 200 سے زائد چینی اہلکار سی پیک کے تحت دو توانائی منصوبوں پر کام دوبارہ شروع کرنے کے لئے پاکستان پہنچ چکے ہیں۔

Comments Off on سی پیک کے تحت اورنج لائن پراجیکٹ مقامی لوگوں کو 2000 نئی ملازمتیں فراہم کرے گا۔

Check Also

گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ جنوری 2025سے پروازوں کیلئےآپریشنل بنانے کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں

چائنہ پاکستان اکنامک کاریڈور(سی پیک) کے اہم ترین پراجیکٹ نیو گوادر انٹر نیشنل ایئرپورٹ کو …