سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کا عزم قابلِ تعریف،چین
.
ایک پریس بریفنگ میں چینی وزارت خارجہ کے ترجمان ژاؤ لیجیان نے سی پیک کے تحت تعمیر و ترقی کے سفر کو تیزی سے آگے بڑھانے کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کے عزم کونہایت قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین بی آر آئی کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے اور اسے مشترکہ خوشحالی کا حامل ایک ترقیاتی ماڈل بنانے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ سی پیک نے اپنے آغاز سے ہی پاکستان کی معاشی ترقی اور پاکستانیوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
پاکستان اور چین سی پیک کے دوسرے مرحلے کی سمت متعین کرنے پر متفق۔
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال سے پاکستان میں چین ک…